لندن،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اپنے پروفیشنل باکسنگ کیریئر میں ایک بھی میچ نہیں ہارنے والے باکسنگ لیجنڈفلائڈ منی میویدرتاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں مکسڈ مارشل آرٹس سپر اسٹار کونورمیک گریگور سے بھڑیں گے۔یہ عظیم مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی شام 6:30بجے سے شروع ہو جائے گا۔اس باکسنگ مقابلے کو تاریخ کا سب سے بڑامقابلہ کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔دواسٹار کی اس فائٹ میں اربوں روپے کی رقم داؤ پر لگی ہو گی۔آپ کو بتا دیں کہ 49مقابلوں میں سے میویدرایک بھی نہیں ہارے ہیں اور ان میں سے 26باٹ انہوں ناک آؤٹ جیتی ہے۔وہیں میک گریگور کی بات کریں تو انہوں نے کل 24باٹ میں سے تین ہی ہارے ہیں اور 21میں فتح حاصل کی ہے۔ان میں سے 18بارکرنرو ناک آؤٹ کامیابی حاصل کی ہیں۔
میویدراور میک گریگور کے درمیان ہونے والی اس فائٹ کا اعلان دو ماہ قبل جون میں کیا گیا تھا۔باکسنگ کا یہ ہائی پروفائل مقابلہ لاس ویگاس ٹی موبائل ارینا میں کھیلا جائے گا۔12راؤنڈ کے اس مقابلے کا براہ راست نشر 200سے زیادہ ممالک میں ہوگا،قریب 1ارب لوگوں تک اس مقابلے کا براہ راست نشر ہوگا۔
اسٹیڈیم کی بات کریں تو 20000ناظرین کی صلاحیت والے ٹی موبائل ارینا اسٹیڈیم میں اس میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 100ڈالر سے 250ڈالر (یعنی قریب 6400روپے سے لے کر 16ہزار تک)رکھی گئی ہے۔فائٹ کے پرموٹرس کی مانیں تو اس فائٹ کو دیکھنے کے لئے 100فیصد ناظرین یہاں موجود ہوں گے۔فائٹ کے پرموٹرس کی مانیں تو اس فائٹ میں میدویدر پر 600ملین ڈالر یعنی قریب 3832کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں۔ایم ایم اے الٹی میٹ فائٹنگ چمپئن شپ کے چیف ایگزیکٹو ڈانا وائٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب اس قسم کی فائٹ میں اتنا پیسہ داؤ پر لگا ہو۔میویدرکا ریکارڈ 49-0کا ہے۔اس کا مطلب وہ اپنا مسلسل 50واں مقابلہ جیتنے کی امید کے ساتھ رنگ میں اتریں گے۔
فلائڈمیویدر 2008میں WWEکے پی پی وی نو وے آؤٹ میں نظر آئے تھے۔انہوں نے رے مسٹیریو کے خلاف میچ لڑ رہے بگ شو کی پٹائی کی تھی۔ان کی کل جائیداد 380ملین ڈالر ہے اور وہ ایک فائٹ کے لئے 100ملین ڈالر لیتے ہیں جوکہ قریب ساڑھے 6ارب روپے بنتا ہے۔مین پیکیاوو کے ساتھ 2015میں ہوئی فائٹ کے لئے ان کے قریب 150-200ملین ڈالر ملے تھے۔